پنجاب حکومت نے 10افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

پنجاب حکومت نے 10افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے 10 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ سید وسیم رضا جعفری ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کرکے سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ لگایا گیا ہے اشفاق حسین ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن کو سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی، علی اکبر بھٹی ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور، محمد رمضان ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن بہاولپور کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان لگایا گیا ہے تقرری کے منتظر محمد شاہد کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، آفتاب احمد سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن کو سیٹلمنٹ آفیسر لاہور کینٹ، حیدر عباس اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ کو سب رجسٹرار علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، سیف اللہ اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ کو اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ، طارق حسین اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ لگایا گیا ہے طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان کو ڈی ایم او نارووال لگایا گیا ہے

تقررو تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -