رواں ماہ گیس کنکشن کی ریڈنگ ایک پرائیویٹ کمپنی کے سپرد

رواں ماہ گیس کنکشن کی ریڈنگ ایک پرائیویٹ کمپنی کے سپرد

  

لاہور( لیاقت کھرل) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شعبہ پلاننگ میں مبینہ کرپشن ، صارفین کو زائد بلنگ کی شکایات پر اس شعبہ کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے اور رواں ماہ سے گیس کنکشن کی ریڈنگ ایک پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کی جا رہی ہے جس پر سوئی گیس کمپنی کے بعض افسران ، ملازمین اور صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے فضول خرچی کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس فیصلہ کو واپس، جبکہ ریڈنگ کے شعبہ پر مامور عارضی میٹر ریڈروں نے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کے حکام نے شعبہ بلنگ میں زائد بلنگ کی شکایات میں مسلسل اضافہ اور بلنگ کے شعبہ میں پائی جانے والی مبینہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ریڈنگ کاکام پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لئے مختلف پرائیویٹ فرموں ( کمپنیوں) سے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں جس میں اگلے چند روز تک پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا جس میں رواں ماہ سے گیس کنکشنوں کی ریڈنگ ایک پرائیویٹ فرم کے ذریعے کروائی جائے گی۔ جس پر محکمہ سوئی گیس کے بعض افسران، ملازمین اور صارفین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور گیس حکام کی جانب سے اس اقدام کو فضول خرچی کے مترادف قرار دیتے ہوئے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ یا ہے۔ دوسری جانب اس نئے فیصلہ سے لاہور سمیت گیس کمپنی کے تمام ریجنل دفاتر میں سینکڑوں عارضی میٹر ریڈرز کا مسقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -