ایپکا کی کال پر پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال

ایپکا کی کال پر پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال

  

لاہور( خبرنگار) ایپکا کی کال پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں سرکاری امور کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا، جس میں ملازمین نے پہلے دو گھنٹے کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال اور بعد میں دفاتر میں مکمل طور پر ہڑتال کی جبکہ محکمہ صحت کے دفاتر واقع کوپر روڈ اور اے جی آفس کے سامنے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔ مظاہرین سے خطاب کے دوران حاجی محمد ارشاد نے کہا 24مارچ کے احتجاجی دھرنے کی تیاریا ں زوروشور سے جاری ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے 24فروری کے دھرنے کے نتیجے میں سپرٹنڈنٹ کی پوسٹ کو گریڈ 17میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی مگر جب تک ایپکا کے تمام جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا ہم احتجاج جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد نے سرکاری امور کے بائیکاٹ پر مختلف دفاتر کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے 24مارچ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ایپکا کی کال پر مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے تمام سرکاری دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے پنجاب بھر کے ڈویژنل صدور و جنرل سیکرٹریز نے تمام یونٹس میں 24مارچ کے احتجاجی دھرنے کی تیاریاں شروع کروا دی ہیں جس میں وہاڑی ، حاصل پور، بہاولپور،اوکاڑہ،ساہیوال،شیخوپورہ، قصور،لیہ،نارووال،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات اور راولپنڈی سمیت ضلع لاہور کے تمام درکاری دفاتر بھی شامل ہیں گذشتہ روز ضلع لاہور میں بھی تمام سرکاری دفاتر میں کام بند رہا صدر لاہور یونس بھٹی اور جنرل سیکرٹری لاہور ریاض الدین سمیت صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد نے بھی کئی یونٹس کا دورہ کیا اور 24مارچ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر مختلف دفاتر کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ 24فروری کے احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپرٹنڈنٹ کی پوسٹ کو گریڈ 17میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں مگر جب تک ایپکا کے تمام جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا ہم احتجاج جاری رکھیں گے اور 24مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ دھرنہ دیا جائے گا جس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع اور یونٹس شریک ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -