حمزہ شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسیم اخترکی ملاقات
لاہور(پ ر ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترکی مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ضیاء الحق دور کی افغان جہاد پالیسی کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والے لڑکوں کی شیڈول فور کے تحت گرفتاری کے احکامات پر شدید تحفظات کااظہار کیا اور کہاکہ یہ تمام لوگ پرامن اور ذمہ دار شہری ہیں اور یہ کسی بھی قسم کی ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔سرکاری پالیسی کے تحت عمل در آمد کرنے کی پاداش میں 25سال بعد پولیس کے ذریعے ان کو ہراساں کرناقطعاً ملکی مفاد میں نہیں ہے۔
ملاقات