سانحہ ماڈل ٹاؤن، رپورٹ اوپن کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کے لئے طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن، رپورٹ اوپن کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔فاضل بنچ نے عدالتی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔گزشتہ روز اس کیس میں پنجاب حکومت کی طرف سے جواب داخل کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مختلف متفرق درخواستوں کے ذریعے مختلف نکات اٹھائے ہیں اس بابت اسے الگ الگ رٹ درخواستیں دائر کرنا پڑیں گی ،قانونی طور پر یہ کیس قابل پیش رفت نہیں ہے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانا یا نہ لانا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے جس میں مداخلت نہیں کی جاسکتی ، کیس کی مزید سماعت 9مارچ کو ہوگی۔

رپورٹ اوپن

مزید :

صفحہ آخر -