ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں

ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ۔جس کیلئے شہر بھر میں فورٹریس سٹیڈیم،جیلانی پارک اور قذافی سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔رواتی میلہ قومی یکجہتی اور علاقائی ثقافت کے تما م رنگوں سے سجایا جا رہا ہے۔جس میں آتش بازی،آرمی پریڈ،گلوکاری،نیزہ بازی،صنعتی اور زرعی نمائش،آرمی بینڈ اور شاپنگ کا بھر پور اہتمام کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کیطرف سے شہر لاہور میں قومی یکجہتی،علاقائی ثقافت اور امن کے تمام رنگون سے ایک عظیم الشان میلہ سجایا جا رہا ہے۔چار روزہ میلہ5،6،7اور 8مار کو شہر میں مختلف مقامات پر سجایا جا رہا ہے۔نیزہ بازی اور مختلف جانوروں کی دوڑیں فورٹریس سٹیڈیم میں ہونگی۔جبکہ فورٹریس سٹیڈیم میں دیگر ایونٹس میں آرمی بینڈ اور رینجرز کی خصوصی پریڈ،آتش بازی شمع اور مشعل پریڈ،ایس ایس جی کمانڈوز کی پیرا شوٹ کے ذریعے فری فال،معروف گلوکاروں کے میوزیکل شوکا اہتمام کیا گیا ہے۔روائتی فوڈ کورٹس اور شاپنگ سٹالز،جدید صنعتی اور زرعی نمائش اور بچوں کیلئے تفریح گاہیں جیلانی پارک میں ہونگی جبکہ مختلف کھیلوں کے شاندار مقابلے قذافی سٹیڈیم میں منعقد کرائے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -