7 افسروں سمیت 25 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ارشدحسین نے گرین سٹی ہاؤسنگ سکیم میں حکم امتناعی کے باوجودزبردستی داخل ہونے پردوسکیورٹی گارڈز کو تشدد کے بعداٹھاکرلے جانے پرایس ایچ او تھانہ برکی کو ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ ایل ڈی اے رائے محمداشرف سمیت 7افسران اور25پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں گرین سٹی ہاؤسنگ سکیم کی ڈائریکٹرفضیلت رفیق نے اپنے وکیل کی وساطت سے ایل ڈی اے کے 7افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ افسران میں ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ رائے محمداشرف،چیف ٹاؤن پلاننگ چوہدری محمداکرم،ڈپٹی ڈائریکٹرغلام اصغر،ڈائریکٹر میٹروپولیٹن شکیل انجم منہاس،ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ مطاہر،چیف میٹروپولیٹن پلاننگ وحیدبٹ،ڈی ایس پی ایل ڈی اے اورپولیس کے 25اہلکارشامل ہیں،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھاکہ عدالت سکیم سے راستہ نکالنے کے لئے اراضی حاصل کرناچاہتی ہے جس پرعدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیاگیا تھااس کے باوجودایل ڈی اے اہلکارپولیس کے ہمراہ سکیورٹی گارڈعمران اورطالب حسین کوتشددکرکے ساتھ لے گئے،عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ برکی کو 155-Cاور166اور 217کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔