پیرا میڈیکل سٹاف کو رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی،سیکرٹری ہیلتھ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

پیرا میڈیکل سٹاف کو رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی،سیکرٹری ہیلتھ کو توہین عدالت ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پیرا میڈیکل سٹاف کو رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک کو توہین عدالت کی درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 16مارچ تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے پیرا میڈیکل فیڈریشن اوکاڑہ کے احمد عمران وٹو کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے نومبر 2014میں پیرا میڈیکل سٹاف کو رسک الاؤنس ادا کرنے کا حکم دیا تا ہم پیرا میڈیکل سٹاف کو رسک الاؤنس نہیں دیا جا رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -