ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے عمران خان نے اصولی موقف اپنایا ،عبدالعلیم خان

ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے عمران خان نے اصولی موقف اپنایا ،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘کے خاتمے اور صاف اور شفاف انتخابی عمل کیلئے عمران خان نے اصولی موقف اپنایا اور کسی قسم کی مصلحت اورپارٹی پالیٹکس سے بالاتر ہو کر سیاسی نظام و جمہوریت کی مضبوطی کیلئے وسیع تر ایجنڈہ پیش کیا۔پی ٹی آئی کینٹ ٹاؤن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومتی\" مس مینجمنٹ \"نے ہر شہر میں ڈیرہ لگا رکھا ہے اور صرف ایک دن کی بارش نے بھاری جانی ومالی نقصان کیا ہے اور مصیبت میں گھرے عوام کا کوئی پُر سان حال نہیں جبکہ پی ٹی آئی سے شکست کے خوف کے باعث پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے سپریم کورٹ کو اس معاملے کا نوٹس لینا پڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کا عوامی مسائل کے حل سے دور کا بھی تعلق نہیں عوام دو وقت کی روٹی کو تر س رہیں ہیں جبکہ حکمرانوں کو بیرونی دوروں اور ذاتی بزنس کی فکر لاحق ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -