درخت کاٹنے کیخلاف دائر درخواست میں پراجیکٹ ڈائریکٹر آج وضاحت کیلئے طلب

درخت کاٹنے کیخلاف دائر درخواست میں پراجیکٹ ڈائریکٹر آج وضاحت کیلئے طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرطبہ چوک سے لبرٹی چوک تک سگنل فری کوری ڈور منصوبے کی تعمیر کے دوران عدالتی حکم کے باوجود درخت کاٹنے کے خلاف دائر درخواست میں پراجیکٹ ڈائریکٹر خالد عزیز کو آج 4مارچ کو وضاحت کے لئے طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری فہد ملک کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل سعد امیر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 26فروری کو پنجاب حکومت کو حکم دیا تھا کہ سگنل فری کوری ڈور منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہ کاٹا جائے مگر عدالتی حکم کے باوجود درخت کاٹے جا رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -