این اے 118میں دھاندلی کیس، رکن اسمبلی ملک ریاض دلائل کیلئے طلب

این اے 118میں دھاندلی کیس، رکن اسمبلی ملک ریاض دلائل کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118میں دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران حامدزمان کے وکلانے اپنے دلائل مکمل کرلئے،ٹربیونل نے ایم این اے ملک ریاض کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔الیکشن ٹریبونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118دھاندلی کیس کی سماعت کی،تحریک انصاف کے حامدزمان کے وکلا نے نادرا سے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق درخواست پر دلائل دیے،حامد زمان کے وکیل انیس علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ نادراسے تصدیق سے دھاندلی کے ثبوت سامنے آئیں گے۔این اے 118سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک ریاض کا کہنا ہے کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ کے بعد نادراکی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے،نادراسے تصدیق دراصل دھاندلی کیس کو التواکاشکارکرناہے،الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے ملک ریاض کو نادرادرخواست سے متعلق جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -