پاکستان نے یو اے ای کو 129رنز سے شکست دیدی، احمد شہزاد مین آف دی میچ

پاکستان نے یو اے ای کو 129رنز سے شکست دیدی، احمد شہزاد مین آف دی میچ
پاکستان نے یو اے ای کو 129رنز سے شکست دیدی، احمد شہزاد مین آف دی میچ

  

نیپئر(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء ،پاکستان نے یو اے ای کو129رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کو جیت کیلئے 340رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ اووز میں 210رنز ہی بنا سکی۔ احمد شہزاد 105گیندوں میں 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 93رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ رہے۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں احمد شہزاد اور حارث سہیل کی 160رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت 339 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 3.3اوور میں 10کے مجموعی سکور پر ناصر جمشید 4رنز پر گوریگو کی بال پر خرم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 170کے مجموعی سکور پر اس وقت گی جب احمد شہزاد اور حارث سہیل خان 160رنز کی پارٹنر شپ پر وکٹ پر موجود تھے جس میں حارث سہیل پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70رنز بنا کر نوید کی بال پر انور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تیسرے کھلاڑی34.1اوور میں 176کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد سنچری کے قریب 93رنز پر رن آؤٹ ہو گئے چوتھے کھلاڑی صہیب مقصود 45رنز کی اننگز کھیل کر گوریگو کی بال پر مصطفیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے

جب ٹیم کا مجموعی 251تھا۔پانچویں کھلاڑی عمر اکمل 19رنز بنا کر گوریگو کی بال پر امجد کے ہاتھوں 312 کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی کپتان مصباح الحق 65رنز کی اننگز کھیل کر 312کے مجموعی سکور پر گوریگو کی بال پر امجد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور قومی ٹیم 339رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

قومی ٹیم کے بلے بازوں میں احمد شہزاد نے 93،حارث سہیل نے 70، کپتان مصباح الحق نے 64اور صہیب مقصود نے 45 رنز کی شانراد اننگز کھیلی جبکہ شاہد آفرید ی نے 21رنز بنا کر اپنے ون ڈے کیرئیر کے 8000رنز مکمل کر لئے۔یو اے ای کے بالرؤں میں گوریگو نے4اور نوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یو اے ای نے 8وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 210رنز ہی بنا سکی۔یو اے ای کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پرا جب 6.4اوور میں19کے مجموعی سکور پر امجد علی 14رنز پر راحت علی کی بال پر آؤٹ ہو ئے۔ دوسرا کھلاڑی بھی 19کے مجموعی سکور پر برینجر 2رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔

کرشنا چندرن صفر رنز پر سہیل خان کی بال پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 25تھا۔چوتھی وکٹ 108 کے مجموعی سکور پر خرم خان 43رنز بنا کر صہیب مقصود کی بال پر آؤٹ ہو ئے۔

پانچویں کھلاڑی شیمان انور 62رنز پر آفریدی کی بال پر جمشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 140تھا۔ چھٹے کھلاڑی روہان مصطفیٰ بھی 140کے مجموعی سکور صفر رنز پر آفریدی کی بال پر شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ساتویں وکٹ 208کے مجموعی سکور پر امجد جاوید 40رنز پر وہاب ریاض کی بال پر سہیل خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور آخری وکٹ 49.5اوور میں 210کے مجموعی سکور پر پاٹیل 36رنز پر وہاب ریاض کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کے بلے بازوں میں شیمان انور 62،خرم خان43 اور امجد جاوید 40رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے بالرؤن میں سہیل خان،شاہد آفریدی وہاب ریاض نے 2,2جبکہ راحت علی اور صہیب مقصود نے ایک ایک وکٹ حاص کیں۔

اس سے قبل یو اے ای نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ بیٹنگ پچ ہے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے اس میچ میں بڑے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ مخالف ٹیم کے کپتان محمد توقیر نے کہا کہ پہلے باؤلنگ سے پاکستان کو پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان مصباح الحق ،شاہد آفریدی ، عمر اکمل، احمد شہزاد ،ناصر جمشید ، صہیب مقصود ،حارث سہیل، وہاب ریاض، محمد عرفان،سہیل خان اور راحت علی شامل ہیں جبکہ یو اے ای میں کپتان محمد توقیر ،امجد علی،برینجر، کرشنا چندرن، خرم خان ، انور، پاٹیل، امجد جاوید،روہان مصطفیٰ،محمد نوید اور گوریگو شامل ہیں۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -Headlines -