شاہدآفریدی نے ون ڈے کیریئرکے 8,000رنز مکمل کرلیے

شاہدآفریدی نے ون ڈے کیریئرکے 8,000رنز مکمل کرلیے
شاہدآفریدی نے ون ڈے کیریئرکے 8,000رنز مکمل کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیپیئر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈ شاہدخان آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئرکے آٹھ رنز مکمل کرلیے ہیں ۔ اُنہوں نے یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈکپ 2015ءمیں اپنے نام کی ۔

میچ کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
شاہدآفریدی کو اپنے 8,000رنز مکمل کرنے کے لیے صرف دو رنز کی ضرورت تھی لیکن زمبابوے کے خلاف وہ بغیر کوئی رنز بنائے واپس چلے گئے تھے جس کی وجہ سے اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن بدھ کو یواے ای کیخلاف ہونیوالے میچ میں شاہدآفریدی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے اور دوچھکوں ، ایک چوکے کی مدد سے سات گیندوں پر 21رنز بنائے ، وہ ناٹ آﺅٹ رہے اوریوں 367ون ڈے اننگزمیں 8,019رنزاپنے نام کرلیے ۔

وہ اعزاز جو ظہیر عباس کے بعد احمد شہزاد اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
شاہدآفریدی سے قبل انضمام الحق ،محمد یوسف اور سعید انور بھی یہ ریکارڈ بناچکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -