حکومت سندھ نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کو سمندر میں 75ایکڑزمین بیچ دی

حکومت سندھ نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کو سمندر میں 75ایکڑزمین بیچ دی
حکومت سندھ نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کو سمندر میں 75ایکڑزمین بیچ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے ایکسپورٹ پراسسنگ زون اتھارٹی کو سمندر کے اندر75 ایکڑزمین فروخت کردی جس کا انکشاف قومی اسمبلی کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیرصدارت ہونیوالے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایاکہ ایکسپورٹ پراسیسنگ اتھارٹی نے کراچی میں 200ایکٹرزمین کیلئے سندھ حکومت کو4کروڑ 35لاکھ روپے ادائیگی کی، پچہترایکڑزمین زمین کے اندر موجود ہے ۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ سٹیل مل نے ویسٹ مٹیریل کوکم قیمت میں فروخت کرکے40 لاکھ روپے کا نقصان کیاہے جس پر کمیٹی نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اربوں کا منصوبہ ہے،15ہزارسے زائدملازمین ہیںمگر سارا سسٹم مارکیٹنگ پرچل رہا ہے ،5 سال دھکے دیکرسٹیل مل کوچلایا، یہ حکومتوں نہیں بلکہ ملازمین کی نااہلی ہے، سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔
 آڈیٹر جنرل نے کہاکہ وزارت صنعت وپیداوارمیںاہلیت کی کمی تھی،یہ رقم خرچ نہ کرسکتے، تنخواہیں دیکر باقی رقم سرنڈر کردی، سرنڈر اور بچت کے لیے پیسے نہیںدیے جاتے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بہت بڑی رقم کے لیے منسٹری پلاننگ کرتی ہے، لاپرواہی کامظاہرہ کیا گیا،کمیٹی نے پلاننگ ڈویڑن اور فنانس ڈویڑن سے مالی معاملات کی پوزیشن طلب کرلی۔

مزید :

کراچی -