پاکستانی بیٹنگ لائن کا اعتماد بحال،دیگر ٹیمیں سنبھل جائیں: جوناتھن ٹراٹ

پاکستانی بیٹنگ لائن کا اعتماد بحال،دیگر ٹیمیں سنبھل جائیں: جوناتھن ٹراٹ
پاکستانی بیٹنگ لائن کا اعتماد بحال،دیگر ٹیمیں سنبھل جائیں: جوناتھن ٹراٹ

  

نیپئیر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار بیٹنگ پرفارمنس نے جہاں قومی کرکٹ شائقین کے دلوں میں نئی امید پیدا کر دی ہیں وہیں غیر ملکی سابق کرکٹرز بھی پاکستانی بیٹنگ کی بہتر کارکردگی کو انتہائی سراہ رہے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر جوناتھن ٹراٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسی بیٹنگ پرفارمنس کی اشد ضرورت تھی جس سے ان کا اعتماد بحال ہو سکے اور آج کی اننگ یہ کام بخوبی انجام دے گی۔

ٹراٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان نے ایک کمزور ٹیم کے خلاف 300 سے زائد رنز کا مجموعہ بنایا ہے تاہم اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستانی بیٹنگ لائن اب تک فلاپ رہی تھی جس کے باعث تمام بلے باز انتہائی پریشر میں تھے لیکن آج کی اننگز سے بلے بازوں کو بھی صحیح معنوں میں اطمینان محسوس ہوا ہو گا اور یہ پاکستان کرکٹ اور شائقین کیلئے خوشی کی بات ہے۔ سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد، حارث سہیل اوربالخصوص مصباح الحق کی جانب سے جارحانہ اننگز کھیلنا حریف ٹیموں کیلئے خطرناک پیغام ہے اور پاکستان کے جن ٹیموں کے خلاف میچ باقی ہیں انہیں پاکستان کو ہرانے کیلئے نئے سرے سے پلاننگ کرنا ہو گی ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -