پی کے کی ہیروئن انوشکاشرمانے دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا

پی کے کی ہیروئن انوشکاشرمانے دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا
پی کے کی ہیروئن انوشکاشرمانے دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور عامر خان کی کامیاب فلم ’پی کے‘ کی ہیروئن انوشکا شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا اور کہاکہ موقع ملتے ہی پاکستان جانے کا ارادہ ہے ۔ ادکارہ کاکہناتھاکہ فلم شیڈولز کی وجہ سے دورہ پاکستان کے وقت سے متعلق کچھ کہانہیں جاسکتالیکن ہوسکتاہے کہ وہ مستقبل میں کسی فلم کی پروموشن کے موقع پر ہی پاکستان کا دورہ کرلیں ۔

یادرہے کہ انوشکا نے فلم پی کے میں ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جس کا محبوب پاکستان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ شاید پہلی مرتبہ بالی وڈ میں پاکستان کا مثبت تصور پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر فلم پاکستان میں بھی بہت مقبول ہوئی۔

مزید :

تفریح -