سیالکوٹ میں دلچسپ چوری، سیوریج پائپ کے ذریعے لاکھوں کے موبائل غائب

سیالکوٹ میں دلچسپ چوری، سیوریج پائپ کے ذریعے لاکھوں کے موبائل غائب
سیالکوٹ میں دلچسپ چوری، سیوریج پائپ کے ذریعے لاکھوں کے موبائل غائب

  

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)نالہ ایک کے کنارے موبائل کی دکان میں دلچسپ چوری کی واردار ت میں چور سیوریج پائپ کے ذریعے دکان کا فرش توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کے موبائل لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق چوری کاانکشاف اس وقت ہوا جب صبح دکان کے مالک عمر نے اپنی دکان کھولی تو فرش میں گڑھا تھا اور دکان کے اندر سے سات لاکھ روپے سے زائدمالیت کے موبائل بھی غائب تھے۔ ہوشیار چور نے سیوریج لائن 80فٹ عبور کرکے دکان کا فرش توڑنے کے بعد اس کے اندر سے موبائل فون چوری کئے، اہل علاقہ یا پولیس اس فلمی ڈکیتی کی واردات سے مکمل بے خبر رہے ۔

مزید :

سیالکوٹ -