معین خان معاملہ ، شہریارخان اور نجم سیٹھی میں ٹھن گئی

معین خان معاملہ ، شہریارخان اور نجم سیٹھی میں ٹھن گئی
معین خان معاملہ ، شہریارخان اور نجم سیٹھی میں ٹھن گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کسینو جانے کے معاملے پر چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان چیف سلیکٹرمعین خان کے ٹیم کے ساتھ جانے کے بھی مخالف تھے اور پھر معین خان نے وہاں کسینوکے دورے شروع کردیئے جس کے بعد شہریارخان کے خیالات کو مزید تقویت ملی اور میڈیا پر خبر یں آنے کے بعد پی سی بی چیئرمین نے معین خان کو واپس بلالیا لیکن مزید کچھ کارروائی نہ کرسکے ۔

ذرائع نے بتایاکہ معین خان کا تعلق نجم سیٹھی گروپ سے ہے اور نجم سیٹھی کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی بھی مجبور ہیں جبکہ نجم سیٹھی معین خان سے استعفیٰ لینے کے مخالف ہیں ۔

معین خان کے معاملے کے بعد نجم سیٹھی اور شہریارخان کے آپسی تعلقا ت مزیداختلافات کاشکار ہوگئے ہیں ۔

مزید :

کھیل -