گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے خاتون کے بال کاٹ ڈالے

گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے خاتون کے بال کاٹ ڈالے
گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے خاتون کے بال کاٹ ڈالے

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں میں گھریلو جھگڑے پر شوہر اور سسر نے خاتون کے قینچی سے بال کاٹ دئیے اور گھر سے نکال کر گلی میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے بھائی کی رپورٹ پر اس کے شوہر اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ شاہ نکڈر میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ گاﺅں 164 شمالی میں طاہرہ بی بی کو اس کے شوہر اور الیاس اور سسر سرفراز نے گھریلو جھگڑے کے بعد قینچی سے اس کے بال کاٹ دئیے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گلی میں لے آئے جہاں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے سسر اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

سرگودھا -