سینٹ انتخابات ، عمران خان نے اراکین کے ووٹ بکنے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑنے کی دھمکی دیدی

سینٹ انتخابات ، عمران خان نے اراکین کے ووٹ بکنے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی ...
سینٹ انتخابات ، عمران خان نے اراکین کے ووٹ بکنے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑنے کی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کردیں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ سینٹ الیکشن کے لیے اپنے امیدوار میرٹ پر لائے ، ووٹ نہ دینے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے ،جاوید نسیم کیخلاف کارروائی جاری ہے ، سینٹ الیکشن کے لیے ضمیر کی قیمت لگائی جارہی ہے ، اوپن ووٹ پر سینٹ الیکشن کیلئے تیار ہیں ، دوسرے صوبوں سے لوگوں کولاکر حق ماراجاتاہے ، جے یوآئی ،شیرپاﺅ ، پیپلزپارٹی یا ن لیگ کے کسی رکن کو ووٹ نہیں دیں گے ، جے یوآئی تو سیاست بھی اسلام کے نام پرکرتی ہے،الیکشن کی سائنس اور ہے اور حکومت کرنے کی سائنس اوور ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے سینٹ الیکشن کے لیے قانون سازی کی بات کی تھی لیکن عین وقت پر سعودی عرب چلے گئے ہیں ، وہ واضح کردیں کہ اگر پی ٹی آئی اراکین نے ووٹ بیچا ، سینٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو وہ خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرکے سڑکوں پر نکلیں گے ،اسی سال اگلاالیکشن دیکھ رہاہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھاکہ 15کروڑروپے کی آفرکرنیوالے آدمی کا نام اس لیے نہیں بتارہے کہ وہ شریف آدمی ہیں ، اُنہوں نے دیکھاکہ یہ رواج تو عام ہے لیکن وہ واضح کردیں کہ اقتدار میں آکر سینٹ الیکشن ڈائریکٹ کرائیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -