ملیکہ شراوت کی بے باکی،ڈرٹی پالیٹکس کی ریلیز پر پابندی لگ گئی

ملیکہ شراوت کی بے باکی،ڈرٹی پالیٹکس کی ریلیز پر پابندی لگ گئی
ملیکہ شراوت کی بے باکی،ڈرٹی پالیٹکس کی ریلیز پر پابندی لگ گئی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی عدالت نے بالی ووڈاداکارہ ملیکہ شراوت کی فلم ’ڈرٹی پالیٹکس‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔

 پٹنہ ہائی کورٹ میں ملیکہ شراوت کی نئی فلم کے خلاف دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا تھا کہ ملیکہ نے کپڑوں کی بجائے بھارتی پرچم کو اپنے جسم پر لپیٹا ہوا ہے جس سے ’ترنگے‘ کی بے توقیری ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں کچھ ایسے مناظر ہیں جو انتہائی قابل اعتراض ہیں۔

 عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ قابل اعتراض مناظر نکالنے تک ’ڈرٹی پالیٹکس‘ کو ریلیز نہ ہونے دیا جائے۔واضح رہے کہ ڈرٹی پالیٹکس چھ مارچ کو ریلیزہوناتھی ۔

مزید :

تفریح -