خواجہ سعد رفیق بلو چستان اسمبلی کے سپیکر کو نہ منا سکے

خواجہ سعد رفیق بلو چستان اسمبلی کے سپیکر کو نہ منا سکے
خواجہ سعد رفیق بلو چستان اسمبلی کے سپیکر کو نہ منا سکے

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کو اپنی بیٹی کو سینیٹ الیکشن سے دستبردار کروانے کیلئے نہ منا سکے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اسپیکر بلو چستان اسمبلی جان جمالی کو سینیٹ الیکشن میں اپنی بیٹی کو دستبردار کرنےکیلئے کہا تھا جس پر انہوں نے صاف انکار کر دیا ہے۔جان محمد جمالی کاکہنا تھا کہ انہیں سیاست میں 35 سال ہو گئے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا فیصلہ کر نا ہے ،مسلم لیگ ن کا سینیٹ کی ٹکٹیں دینے کا طریقہ درست نہیں ہے اور سینیٹ الیکشن کیلئے اہل لوگوں کا انتخاب کر نا ہوگا۔ان کامزید کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دستبردار نہیں ہوگی اور وہ سینیٹ الیکشن میں اپنی بیٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

وفاقی دارلحکومت میں نماز اوراذان کا ایک ہی وقت مقررکرنے ، مارکیٹیں بند رکھنے کافیصلہ

مزید :

قومی -اہم خبریں -