کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 16 مئی کوہوں گے:اٹارنی جنرل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ ز میں بلدیاتی انتخاب کیلئے اٹارنی جنرل نے 16 مئی کی تاریخ دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل نے بلدیاتی انتخابات کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ کو 16 مئی کی تاریخ دے دی ہے۔اٹارنی جنرل عدالت میں موقف پیش کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی لسٹیں جون 2013 تک اپ ڈیٹ ہیں اور ابھی سندھ اور پنجاب سے 40 لاکھ ووٹرز کا اندراج باقی ہے اس لیے تاریخ آگے برھائی گئی ہے۔اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہناتھا کہ انہوں نے قانون کی پاسداری کرنی ہے الیکشن کمیشن نےاپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ عروج پر ، ایک نشست کی قیمت 25 کروڑ تک جا پہنچی