صنف مخالف کو کیسے چھوا جائے ؟ سائنس نے مشکل سوال کا آسان جواب دے دیا

صنف مخالف کو کیسے چھوا جائے ؟ سائنس نے مشکل سوال کا آسان جواب دے دیا
صنف مخالف کو کیسے چھوا جائے ؟ سائنس نے مشکل سوال کا آسان جواب دے دیا

  

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) آپ کسی کو سہارا دینے کے لئے یا کسی کو متوجہ کرنے کے لئے اسے چُھو سکتے ہیں لیکن چُھونے سے محبت کا اظہار بھی کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدان ایک عرصہ سے یہ جاننے کی کوشش میں تھے کہ اظہار محبت کے لئے چھونے اور غیر جذباتی انداز میں چھونے میں فرق کیسے محسوس ہوتا ہے اور بالآخر سویڈن کی گوتھنبرگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پیار بھرے لمس کا راز دریافت کرلیا ہے۔

کیا اس مردکے ساتھ بچے پیدا کیے جاسکتے ہیں ؟خواتین سونگھ کر بتا سکتی ہیں

طویل تحقیق کے بعد یہ دریافت کیا گیا ہے کہ سختی اور جلدی میں چھونے پر دماغ کو غیر جذباتی لمس کا احساس ہوتا ہے لیکن اگر نرمی اور آہستگی کے ساتھ چھوا جائے تو محبت کا احساس ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ محبت کا احساس دلانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ نہایت نرمی اور ملائمت کے ساتھ تقریباً ایک انچ فی سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ ہاتھ کو حرکت دیں۔ سختی اوررفتار جتنی زیادہ ہوتی جائے گی۔ ناپسندیدگی اور عدم اطمینان کا اظہار بھی اتنا زیادہ ہوتا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جلد پر پائے جانے والے خلیات رفتار اور دباﺅ میں فرق کرسکتے ہیں اور اسی فرق کی وجہ سے مختلف انداز میں چھونے پر مختلف قسم کے احساسات دماغ تک پہنچتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -