لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی 6مارچ کو ماتحت عدالتوں کے 40سے زائد ججوں کی ترقی پر غورکرے گی

لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی 6مارچ کو ماتحت عدالتوں کے 40سے زائد ججوں کی ...
لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی 6مارچ کو ماتحت عدالتوں کے 40سے زائد ججوں کی ترقی پر غورکرے گی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے 6مارچ کو ہونے والے اجلا س میں 40سے زائد جوڈیشل افسروں کو محکمانہ ترقی دینے پرغورہوگا۔ذرائع کے مطابق ان میں 12 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور 28سے زائد سول ججز شامل ہیں،ماتحت عدالتوں کے ججوںکی کارکردگی ، مقدمات نمٹانے کی رفتار، شہرت اور سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جن جوڈیشل افسروں کو ترقی دینے پر غورکیا جارہا ہے ان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورمحمد حسن رضا خان، اعجازحسین اعوان سمیت ایڈیشنل سیشن جج پتوکی طاہرنوازخان، ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال محمد زبیرعزیزچیمہ ، ایڈیشنل سیشن جج قصور سید مظفرعلی شاہ ، ایڈیشنل سیشن جج بورے والا ذوالفقارخان ناصر، ایڈیشنل سیشن جج صادق آباد محمد سعید اعوان ، ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ قمرحیات، ایڈیشنل سیشن جج سمندری آفتاب احمد خان ، ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ محمد اسلم ، ایڈیشنل سیشن جج پنڈی بھٹیاں نذیراحمد اور ایڈیشنل سیشن جج گجرات محمد ساجد شامل ہیں پنجاب بھر میں تعینات سینئرسول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جبکہ سول ججز کو سینئر سول ججز کے عہدے پرترقی دینے پر غورکیا جارہا ہے۔
سول جج لاہور تجمل شہزاد چودھری ، اظفرسلطان ابرارسید، محمد خان ، ندیم انجم ، اعجازاحمد بوسال ، شرافت علی ناصر، محمد حفیظ الرحمن خان ، انواراللہ ، محمد اختربھنگو، مسعود احمد وڑائچ، حیدرعلی خان ، محمد سعید ، غلام مصطفی اورمحمد واجد منہاس کو ترقی دینے پر غورکیا جا رہا ہے۔ دیگر اضلاع کے سول ججزحناءمظفر، حسنین اظہرشاہ، مظہرعباس گوندل ، محمد الیاس ، محمد وارث جاوید، رانا سہیل ، محمد اشفاق ، محمد عثمان ، ملک امان اللہ خان ، محمد معین کھوکھر، عرفان اسلم میاں ، راحیلہ عمر، غلام مصطفی اورزیب منظورسمیت دیگر سول ججز شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -