چیف جسٹس سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 5جج ماہ رواں میں ریٹائر ہوجائیں گے 

چیف جسٹس سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 5جج ماہ رواں میں ریٹائر ہوجائیں گے 
چیف جسٹس سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 5جج ماہ رواں میں ریٹائر ہوجائیں گے 

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) رواں ماہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سمیت 5ججزریٹائرجبکہ تین ججزکنفرم نہ ہونے کے باعث عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے، جسٹس الطاف ابراہیم قریشی آج 5مارچ کواپنے عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں۔ مارچ کے دوران چیف جسٹس سمیت 5 ججز62 سال کی عمرپوری ہونے کے باعث اپنے عہدوں سے ریٹائرہوجائیں گے۔ عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی آج 5 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ مسٹر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں الواداعی تقریب ہوگی جس میں چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد اوردیگر فاضل جج صاحبان انہیں گلدستہ دے کر رخصت کریں گے ۔مسٹرجسٹس شعیب سعید17مارچ، مسٹر جسٹس عبدالستاراصغر19 مارچ، چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد 29مارچ اورمسٹر جسٹس سید افتخارحسین شاہ 31مارچ کو ریٹائرہوجائیں گے ۔علاوہ ازیں کنفرم نہ ہونے والے جسٹس شہزادہ مظہر 11اپریل جبکہ جسٹس شاہ خاور اور جسٹس سکندر ذوالقرنین 21مارچ کوریٹائر ہوجائیں گے تاہم آخر الذکرتینوں جج صاحبان کو "لے آف "ہوچکے ہیں ۔

مزید :

لاہور -