سندھ میں امن خراب کرنے کے ذمہ دار الطاف حسین اور آصف زرداری ہیں : ذوالفقار مرزا

سندھ میں امن خراب کرنے کے ذمہ دار الطاف حسین اور آصف زرداری ہیں : ذوالفقار ...
سندھ میں امن خراب کرنے کے ذمہ دار الطاف حسین اور آصف زرداری ہیں : ذوالفقار مرزا

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں حالات خراب کرنے کے ذمہ دار الطاف حسین اور آصف علی زرداری ہیں۔جبکہ دونوں نے مل کر پورے سندھ کو برباد کر دیا ہے۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ جب وہ برطانیہ کے لیے روانہ ہوئے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا جبکہ شوکاز نوٹس دیے بغیر انہیں پارٹی سے نکالنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں جبکہ کوئی بھی انہیں پیپلز پارٹی سے نکال سکتا۔

بلدیاتی انتخابات، پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیاں ایک ساتھ کی جائیں:سپریم کورٹ

انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں لوٹ مار اور مو ت کا رقص جاری ہے جبکہ پیپلز پارٹی کسی بھی طرح اقتدار میں رہنا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکے۔انہوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امیدواروں کی بولیاں لگائی جارہی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -