سام سنگ کی تازہ ترین پیشکش ، گلیکسی S6 ایج میں بڑی خامی ماہرین نے پکڑ لی

سام سنگ کی تازہ ترین پیشکش ، گلیکسی S6 ایج میں بڑی خامی ماہرین نے پکڑ لی
سام سنگ کی تازہ ترین پیشکش ، گلیکسی S6 ایج میں بڑی خامی ماہرین نے پکڑ لی

  

سیول (نیوز ڈیسک) سام سنگ کی فخریہ پیشکش گلیکسی S6ایج کی رونمائی کے فوراً بعد ہی ٹیکنالوجی ماہرین نے اس کی ایک تشویشناک خرابی کے بارے میں صارفین کو خبردارکردیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی iCracked کے بانی اور سی ای او اے جے فورستھ کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی ریپیئر کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ خمدار سکرین اگرچہ دیکھنے میں بہت اچھی لگتی ہے مگر اسے ٹوٹنے میں دیر نہیں لگتی۔

دنیا کے پہلے فون کی قیمت اور خصوصیات جنہیں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی اس سکرین کی مضبوطی جانچنے کے لئے تجربات نہیں کئے مگر یہ تجربات مکمل ہونے کے بعد مزید پریشان کن باتیں سامنے آسکتی ہیں۔ دوسری جانب سام سنگ نے اپنے نئے فونز کی سپین میں رونمائی کے موقع پر دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سکرین غیر معمولی حد تک مضبوط ہے اورایپل کے آئی فون پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سام سنگ کے نئے فونز میں خم نہیں آئے گا۔ گلیکسی S6 اور S6 ایج اپریل میں فروخت کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -