نیشنل جیو گرافک کی 128سالہ تاریخ میں افغان لڑکی شربت گُلہ کی تصویر سب سے بہترین قرار

نیشنل جیو گرافک کی 128سالہ تاریخ میں افغان لڑکی شربت گُلہ کی تصویر سب سے ...
نیشنل جیو گرافک کی 128سالہ تاریخ میں افغان لڑکی شربت گُلہ کی تصویر سب سے بہترین قرار

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل جیو گرافک کی 128سالہ تاریخ پر اگر نظر دوڑائی جائے تونیٹ جیو فوٹو گرافر ز کی ایک سے بڑھ کر ایک متاثر کن تصاویر کے پیچھے عظیم داستانیں سامنے آتی ہیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق نیشنل جیو گرافک چینل کی کی 128سالہ تاریخ میں افغان لڑکی شربت گُلہ کی یہ تصویر سب سے بہترین ہے ، اس تصویر کو 1984میں نیشنل جیو گرافک کے فوٹو گرافر سٹیو مک کری نے ناصر باغ مہاجرین کیمپ میں کھینچا تھا ۔ افغان مہاجر لڑکی شربت گُلہ کی یہ تصویر ہماری نسل کی سب سے بہترین تصویر ہے اور یہ کہ یہ سمبل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس تصویر کی اشاعت کے بعد دنیا بھر سے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد مہاجرین کیمپوں کی جانب کھنچے چلے آئے ۔

واضح رہے کہ افغان لڑکی شرب گلہ کے بارے میں آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ افغان لڑکی کی افغانستان میں ایک ظالم شخص نے دونوں آنکھیں نکال دیں تھیں اور پھر امریکہ میں اسے مصنوعی آنکھیں لگائی گئی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی