ورلڈ ٹی 20:پاک بھارت میچ شیڈول کیمطابق ہوگا، ٹیم کو فول پروف سکیورٹی د یں گے : راجیو شکلا

ورلڈ ٹی 20:پاک بھارت میچ شیڈول کیمطابق ہوگا، ٹیم کو فول پروف سکیورٹی د یں گے : ...
ورلڈ ٹی 20:پاک بھارت میچ شیڈول کیمطابق ہوگا، ٹیم کو فول پروف سکیورٹی د یں گے : راجیو شکلا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین انڈین پریمیر لیگ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہو گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سے تفصیلی بات کی ہے جس میں وزیر اعلی نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کیلئے بھارت آئی تو ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہما چل پردیش کے وزیر اعلی نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہو گا ۔

مزید :

ورلڈ T20 -اہم خبریں -