15 تا 21فروری کی ریٹنگ جاری،پاکستان سپر لیگ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
روزنامہ پاکستان آپ کو مختلف نیوز چینلز کے پروگرامز کی ریٹنگ کے بارے میں آگاہ کرتاآیاہے کہ کون سا پروگرام ہفتے میں سب سے زیادہ مقبول رہا اور آپ کو اندر کی کہانی کے بارے میں بتاتا رہاہے۔گزشتہ ہفتے کی طرح اس (15 تا 21فروری) ہفتےبھی پاکستان سپر لیگ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی رہی جس میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھر پور انداز میں کھیل پیش کیا اور پی ایس ایل کو کامیاب بنایا۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان کی جانب سے چوتھی مرتبہ یہ ریٹنگ جار ی کی جارہی ہے، نیچے دیئے گئے گراف میں بآسانی سمجھا جاسکتاہے کہ ہفتے کے آخری دنوں اور باقی دنوں میں مقررہ وقت پر کس ٹی وی چینل کا کونسا پروگرام سب سے زیادہ دیکھا گیا اور کس کی ریٹنگ کم رہی۔یہ ریٹنگ15تا21فروری 2016تک ہونے والے پروگرامز کی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی جانب سے شائع کی گئی ریٹنگ پاکستان کی واحد میڈیا ریٹنگ ایجنسی Kantar Media (Media Logic )کی طرف سے فراہم کیے گئے مواد پر مبنی ہے۔پاکستان کی واحد میڈیا ریٹنگ ایجنسی(Kantar Media ( (Media Logicیہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ مقررہ وقت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا پروگرام کونسا اور کس چینل کا ہے۔کنٹار میڈیا مخصوص مشینیں ملک بھر میں مختلف گھروں کے ٹیلی ویڑن میں لگاتاہے جس کے ذریعے معلومات اکھٹی کی جاتی ہیں اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جاتاہے،اس کے بارے میں صرف کمپنی کو معلوم ہوتا ہے۔یہ ریٹنگ ٹی وی چینلز کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے ٹی وی چینلز کو اشتہارات ملتے ہیں جوکہ کسی بھی ٹی وی چینل کا ذریعہ آمدن ہو تاہے۔
وہ پروگرام جو پیرتا جمعرات نشرکیے جاتے ہیں
وقت 7pmتا 8pm
پیر تا جمعرات اس وقت لگنے والے پروگرامز میں جیونیوز کا پروگرام رپورٹ کارڈ عوام میں مقبول رہا جبکہ دنیا نیوز کا پروگرام نقطہ نظر دوسرے نمبر پر رہا۔
وقت8pmتا 9pm
پیر تا جمعرات 8تا 9بجے تک لگنے والے پروگرامز میں گزشتہ چار ہفتوں سے جیونیوز کا پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ ٹاپ ریٹنگ پر آرہاہے جبکہ اس ہفتے دوسرے نمبر پر دنیا نیوز کا پروگرام ’آن دی فرنٹ ود کامران شاہد‘رہا۔
وقت9pmتا 10pm
پیر تا جمعرات اس وقت میں پی ایس ایل کو مد نظر رکھتے ہوئے دو سپورٹس چینلز جیو سپورٹس اور پی ٹی وی سپورٹس کا موازنا کیا گیاہے ،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ شائقین نے پی ٹی وی سپورٹس پر پاکستان سپر لیگ کو دیکھنے کو ترجیح دی جس کے باعث ٹاپ ریٹنگ پر پی ٹی وی سپورٹس رہا جبکہ دو سرے نمبر پر لوگوں جیونیوز پر خبریں دیکھنے کو ترجیح دی ۔
وقت10pmتا11pm
پیر تا جمعرات اس وقت ایک بار پھر پی ٹی وی سپورٹس نے بازی ماری جس سے ظاہر ہو گیا کہ شائقین میں پی ایس ایل بے انتہا مقبول رہی ۔
وقت11pmتا12am
پیر تاجمعرات 11سے 12بجے بھی عوام نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کو دیکھا جس سے ثابت ہو گیا کہ پی ایس ایل عوام کی توجہ کا مرکز رہی۔
وہ پروگرام جوکہ ہفتے کے آخری دنوں جمعہ تا اتوار کو نشر کیے جاتے ہیں
وقت 7pmتا 8pm
ہفتے کے آخری دنوں میں اس وقت میں صارفین نے سماءنیوز پر کرائم شوز دیکھنے کو ترجیح دی جبکہ دوسرے نمبر پر اے آر وائے نیوز کا پروگرام ’سرعام‘رہا۔
وقت8pmتا 9pm
ہفتے کے آخر ی دنوں میں دنیا نیوز نے بازی ماری ،’ٹونائٹ ود موئد پیرزادہ ‘عوام میں انتہائی مقبول رہا ۔
وقت9pmتا 10pm
ہفتے کے آخر ی دنوں میں یہ ایک گھنٹہ تمام چینلز کی جانب سے خبروں کیلئے وقف کیا جاتاہے لیکن شائقین کرکٹ نے تمام چینلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ٹی وی سپورٹس پر پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھے اور پی ٹی وی سپورٹس نے ایک بار پھر واضح برتری حاصل کی ۔
وقت10pmتا11pm
ہفتے کے آخری دنوں میں 10تا 11بجے تک بھی شائقین کرکٹ نے پی ٹی وی سپورٹس پر پی ایس ایل کے میچز دیکھے جس کے باعث پی ٹی وی سپورٹس ایک بار پھر ٹاپ پر رہا۔
وقت11pmتا12am
ہفتے کے آخری دنوں میں اس وقت بھی بغیر کسی شک کے ایک بار پھر پی ٹی وی سپورٹس نے بازی ماری۔