بین الاقوامی سطح پر برآمدات میں اضافہ کے متعلق کامسٹس یونیورسٹی میں سیمینار
لاہور(پ ر)عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے حصول کیلئے حکومت کو اپنی پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔اگر برآمدات کی مسابقت کے مسائل کو موزوں انداز میں حل نہ کیا گیا تو پاک چین اقتصادی راہدری خطر ناک نتائج نکل سکتے ہیں ہے ۔ قیمتیں کم کرنے والے محرکات جیسا کہ ڈیوٹی فری ان پٹ برآمدات میں اضافہ کیلئے اہم ہو سکتے ہیں لیکن پروڈکٹوٹی اور مصنوعات کے معیار میں بہتری لانا پاکستانی برآمدات کی مسابقت کیلئے کلیدی و بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ مذکورہ بالاسنٹر فار پالیسی سٹڈیز کے زیر انتظام سیمینار کا خلاصہ تھا جو کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقد ہو اتھا۔