’سی پیک کے ثمرات،میڈیا اور عام آدمی‘ سپرئیر یونیورسٹی کے زیرِاہتمام سیمینار

’سی پیک کے ثمرات،میڈیا اور عام آدمی‘ سپرئیر یونیورسٹی کے زیرِاہتمام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ’سی پیک کے ثمرات،میڈیا اور عام آدمی‘ سپرئیر یونیورسٹی کے زیرِاہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تجزیہ نگار خالد مقبول کا کہنا تھا ماوزے ثنگ کے خیالات میں سی پیک کا کہیں زکر نہیں ہے۔سی پیک کے بارے میں ہمیں حقیقت سے پردہ اٹھانا ہو گا۔سی پیک چینی سرمایہ کاری کا اہم حصہ ہے اِس کے اثرات عالمی دنیا پر بہت زیادہ ہیں۔پی ٹی آی کی MPAسعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ سی پک کی کامیابی کا انحصار آنے والی نسلوں پرہے۔سی پیک سے پاکستان اِستعفادہ حاصل کر گا مگر ہمیں بہت سی چیزوں کا پتہ نہیں ہے۔چایئنہ کی اپنی بہت سی مجبوریاں ہیں۔اِسلئے راہداری چایئنہ کے لئے بہت لازمی ہے۔سی پیک کیلئے چائینہ ہمیں قرضے دے تو رہا مگر اِس میں چائینہ کا اپنا مفاد ہے۔تجزیہ نگار فرخ چیمہ کا کہنا تھا کہ سی پیک میں بہت ساری چیزیں ہیں پچھلے 68ساک میں سی پیک بہترین چیز ہے۔سی پیک پر حکمتِ عملی کے تحت کام کرنا ضروری ہے۔پوری دنیا پاکستان کے سی پیک میں شامِل ہونا چہاہتی ہے۔امریکا انڈیا کی خاطر پاکستان سے جنگ نہیں کرے گا۔
ہندوستان کا تجارتی راستہ روکنے کا مطلب عرب کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہے۔تجزیہ نگار عامر ملک نے کہا کہ سی پیک ایک یا دو سال کے لئے نہیں دمستقل منضوبہ ہے۔

مزید :

کامرس -