پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونے سے معیشت کو فائدہ ہوگا: مبشرحسین

پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونے سے معیشت کو فائدہ ہوگا: مبشرحسین

لاہور (کامرس رپورٹر)نیئر کارپٹ کے چیف ایگزیکٹو و مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروا کر عوام کے دل جیت لئے ،پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل ہونے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو گی اور دنیا میں نہ صرف پرامن پاکستان کا پیغام جائے گا بلکہ ہوٹل اینڈ ٹورازم ، ثقافت سمیت معیشت بہتر ہوگی

، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگ کے قائدین نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کر وا کر سیاسی مخالفین کو چاروں شانے چت کر کے رکھ دیا ہے ۔ کیونکہ کھیل کھیل ہوتا ہے اس میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ،پاکستان کے سافٹ امیج کیلئے ہر طرح کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو مثبت سوچ کے ساتھ پی ایس ایل کے بھر پور حمایت کرنی چاہیے۔چوہدری مبشر حسین نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پوری دنیا میں پاکستان کے حوالے سے منفی تاثر ہو ختم کرنے کا یہ انتہائی نادر موقع ہے لہذا ہمیں باحیثیت قوم پی ایس ایل کے فائنل لاہور میں سپورٹ کرنا ہے اور ایک ذمہ دارپاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد اور مشکوک افراد پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کروا کر ایک بار پھر لاہور سمیت پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے راستے کھول دےئے ہیں جس پر پوری قوم انکی بے حد مشکور ہے ۔

مزید : کامرس