ویٹرنری یونیورسٹی میں جنگلی حیات کاعا لمی دن منایا گیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزجنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن منا یا گیا جس کا مقصد عوام الناس میں جنگلی جانوروں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلا نا تھا۔ دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں واک کا انعقاد بھی کیا گیاجس کی صدارت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ ڈین فکلٹی آف ویٹر نر ی سا ئنس پروفیسر ڈاکٹرمسعو د ربا نی ، ڈین فکلٹی آف لا ئف سا ئنسز بز نس مینجمنٹ پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد ،پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ڈاکٹر اے اے رمزی کے علا وہ دیگر فکلٹی ممبران و طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔