ایک روزہ زبردست تیزی کے بعد مندا‘انڈیکس میں72پوائنٹس کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مندی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 72پوائنٹس کی کمی کے بعد49 ہزار623پوائنٹس پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار623 پوائنٹس پر آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں11 کروڑ87 لاکھ11 ہزار950 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو12 ارب65 کروڑ23 لاکھ49 ہزار360 روپے رہی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر383 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے219 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی،150 میں اضافہ اور14 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔