سوناکشی کا ’’بدرایناتھ کی دلہنیا‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
نئی دہلی(اے پی پی) اداکارہ سوناکشی سنہا نے دھرم پروڈکشنزکی نئی فلم ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ورون دھون اور عالیہ دونوں ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘ کے نئے پوسٹر میں بہت پیارے لگ رہے ہیں۔دھرم پروڈکشنز نے اس سے پہلے 2014میں ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ بنائی تھی، ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘ جو 10 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔