بھارتی فلم ’’اللہ کے بندے‘‘ اسلام کے خلاف سازش ہے ،رفعت ارشد

بھارتی فلم ’’اللہ کے بندے‘‘ اسلام کے خلاف سازش ہے ،رفعت ارشد

  

لاہور( فلم رپورٹر) کلثوم مدر کیئر ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری رفعت ارشد نے بھارتی فلم ’’اللہ کے بندے‘‘ کو اسلام کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا بھارت میں موجود چند سازشی عناصر اسلام کا غلط چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں ۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔بھارت نے یہ فلم بنا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا بالی وڈ کے مسلمان فنکار اکر کوئی بات بھارت کے خلاف بول دے تو یہ سینماگھر کو آگ لگا دیتے ہیں۔

مزید :

کلچر -