یہ نوجوان لڑکی اپنے آپ کوحاملہ سمجھتی رہی لیکن جب اصل حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
لندن(نیوزڈیسک) ایک نوجوان لڑکی جو اپنے آپ کو حاملہ سمجھتی رہی ، کے پیروں تلے زمین نکل گئی جب میڈیکل معائنے میں اسے پتا لگا کہ پیٹ پر ہونے والی سوزش اصل میں کینسر کی وجہ سے تھی۔تفصیلات کے مطابق 20سالہ بیکی براتھ ووڈ کا کہنا ہے کہ بار بار غسل خانہ جانے اور پیٹ پر ہونے والی سوزش کی وجہ سے وہ سمجھی کہ وہ حاملہ ہے اورجب ٹیسٹ کروائے تو اس میں ہارمونز کا لیول زیادہ تھا اور یہ سمجھا جانے لگا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔مزید ٹیسٹوں کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اسے اووری(بیضہ دانی)میں کینسر ہے اور آپریشن کے ذریعے فلوپین ٹیوب نکالی گئی۔
اس کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ ماں نہیں بننے والی بلکہ اسے کینسر ہے تو اس کی زندگی میں اندھیرا چھاگیا۔”میرے لئے یہ یقین کرنا ممکن نہ تھا کہ میں بچے کی ماں نہیں بننے والی بلکہ پیٹ کی سوزش کینسر کی وجہ سے تھی۔“اس کا کہنا تھا کہاسے ڈاکٹروں نے بتادیا تھا کہ علاج کے دوران اس کے بال گر جائیں گے تو اس نے سر مونڈھ ڈالا اور ویگ خرید لی۔ بیکی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد جب وہ کالج گئی تو اسے اپنی طبیعت میں کافی بہتری نظر آئی ۔ ”اب میں کینسر کے متعلق آگاہی پیدا کررہی ہوں اور اس مقصد کے لئے پیسے بھی اکٹھے کررہی ہوں۔دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ابتدائی سٹیج میں اس مرض کا علم ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔“