”جن لوگوں کی کمر میں اکثر درد رہتی ہے وہ جلد ۔ ۔ ۔“ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ کمر درد کا شکار رہنے والے افراد کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

”جن لوگوں کی کمر میں اکثر درد رہتی ہے وہ جلد ۔ ۔ ۔“ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوزڈیسک) اگر آپ کی کمر میں درد رہتا ہے تو یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کیونکہ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کی کمر میں درد رہتا ہے وہ جلد مرجاتے ہیں۔ European Journal of Painمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کمر میں مسلسل درد کی شکایت کرنے والے افراد کی موت جلد واقع ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں نے 4,390جڑواں افراد کا مطالعہ کیا جن کی عمریں 70سال سے زائد تھیں۔ یہ بات مشاہدے میں آئی کہ جن لوگوں کی کمر میں درد تھا ان کی موت کے امکانات دیگر افراد سے 13فیصد زیادہ تھے۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے تحقیق کار پاﺅلو فریراکا کہنا ہے کہ جڑواں افراد پر تحقیق کی وجہ سے اس بات کو رد کرنے میں مدد ملی کہ جلد موت جنیاتی طور پر ہوئی تھی۔”جڑواں کے جینز یکساں ہوتے ہیں لہذا اس بات کا امکان بھی ختم ہوگیا کہ موت جنیاتی وجوہات سے ہوئی۔“ اس کا کہنا تھا کہ کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ کمر کا درد زیادہ خطرناک نہیں ہوتا لیکن ایسے لوگوں کو بتانا چاہوں گا کہ اس کی وجہ سے جلد موت واقع ہوسکتی ہے۔ گو کہ ماہرین جلد موت اور کمر کے درد کے درمیان تعلق کو واضح نہیں کرسکے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار میں یہ بات ہوش اڑانے کے لئے کافی ہے کہ اس کی وجہ سے جلد موت ہوسکتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -