مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن بشیر احمد کا عامر خان کا سٹنگ چیلنج قبول

مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن بشیر احمد کا عامر خان کا سٹنگ چیلنج قبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)معروف باکسر اور سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے سٹنگ چیلنج کے دوران یہ کہا تھا کہ وہ کسی سے بھی لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کے اس چیلنج کے جواب میں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹ متعارف کرانے والے نامور فائٹر بشیر احمد سامنے آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ لڑنے کیلئے تیار ہیں، اور شائقین کو ایسی فائٹ کا شدت سے انتظار ہے۔بشیر احمد امریکن نزاد پاکستانی ہیں ،وہ امریکن آرمی میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ 2005 میں اپنے عراق میں قیام کے دوران انہوں نے مکسڈ مارشل آرٹ سیکھا، اور پھر وہ پاکستان لوٹ آئے یہاں میں اس کھیل کو متعارف کروایا۔ بشیر احمد کی محنت کی بدولت یہ کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے بشیر احمد نے 2013 میں پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے مکسڈ مارشل آرٹ کے بین الاقوامی مقابلوں سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا،اور شاننون وریراٹچائی کو شکست دی۔