میکسیکو اوپن،جوکووچ بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

میکسیکو اوپن،جوکووچ بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

میکسیکو سٹی(اے پی پی) سربین سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، نک کرگوئس نے جوکووچ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ میکسیکو اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگوئس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکووچ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 7-6، (11-9) اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ فتح کے ساتھ ہی کرگوئس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، 21 سالہ کرگوئس کو سیمی فائنل میں امریکہ کے سام قیوری کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی