انضمام الحق نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں

انضمام الحق نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں
 انضمام الحق نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ، مایہ ناز بلے باز، سابق کپتان انضمام الحق 47 برس کے ہو گئے ۔انضمام الحق 3مارچ 1970ء کو اولیا کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے۔ 1992ء کے ورلڈ کپ میں دنیا نے پہلی بار ان کی صلاحیتوں کو دیکھا۔ ورلڈ کپ 1992ء کے سیمی فائنل اور فائنل میں ان کی پرفارمنس کا کردار انتہائی اہم رہا۔سلطان آف ملتان کا لقب پانے والے انضی بھائی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی یارگار اننگز کھیلیں۔
اپنی بلے بازی اور کپتانی سے پاکستان کو فتوحات دلوائیں۔ انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو میدان سے باہر لے جانا ان کے کیریئر کا سب سے بڑا تنازعہ رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنائی اور صرف 4رنز کے فرق سے میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے کامیاب بلے باز رہے۔متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ میں لاہور بادشاہ کی ٹیم کی کپتانی کی۔ ورلڈ کپ2007ء کے بعد کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔ مختصر عرصے کے لیے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی رہے۔