سینٹرل لندن کے کلب میں دھماکہ ،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

سینٹرل لندن کے کلب میں دھماکہ ،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
سینٹرل لندن کے کلب میں دھماکہ ،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل لندن میں برطانیہ کے قدیم ترین کلب میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکہ آرچرسٹریٹ پرواقع ونڈمل کلب میں ہوا جس کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری نے متاثرہ عمارت سمیت آس پاس کی کئی عمارتیں خالی کرالیں جبکہ پولیس کی جانب سے کلب کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مردانہ بیت الخلا میں ہوا ہے ، کلب میں ہونے والا دھماکہ کسی دہشتگردی کی واردات نہیں بلکہ یہ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس کے اخراج یا بجلی کے نظام میں خرابی کے سبب ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس کلب میں 1930 میں برہنہ رقص کا سلسلہ شروع ہوا تھا ، اس زمانے میں پورے لندن میں کہیں بھی اس قسم کی اخلاق باختہ جگہ کا تصور تک بھی موجود نہیں تھا۔

مزید : برطانیہ