پی ایس ایل قومی ٹیم میں کھیلنے کا پلیٹ فارم ہے: اسامہ میر

پی ایس ایل قومی ٹیم میں کھیلنے کا پلیٹ فارم ہے: اسامہ میر

  

دبئی (این این آئی)کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان اسپنر اسامہ میر کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ان کے کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند نوجوان کیلئے پاکستان سپر لیگ کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔اسامہ میر نے دفاعی چیمپیئنز کے خلاف عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان کمار سنگاکارا نے کہا تھا کہ نتائج سے بے فکر ہو کر اپنی فیصد کارکردگی دکھاؤ۔21 سالہ کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے ’شارٹ کٹ‘ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -