ٹم ساؤتھی کو رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹیں درکار

ٹم ساؤتھی کو رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹیں درکار

آکلینڈ(اے پی پی) فاسٹ باؤلر ٹم ساؤدی کو رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹیں درکار ہیں، اس طرح وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ٹم ساؤدی اب تک 115 میچوں میں 155 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر رچرڈ ہیڈلی نے اتنے ہی میچوں میں 158 شکار کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ڈینیئل ویٹوری کے پاس ہے، انہوں نے 291 میچوں میں 297 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی