وین پارنل ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

وین پارنل ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ(اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر وین پارنل کو ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے دس وکٹیں درکار ہیں، اس طرح وہ ون ڈے میں سو وکٹیں لینے والے جنوبی افریقہ کے 11 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ وین پارنل اب تک 61 میچوں میں 90 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کو حاصل ہے، انہوں نے 294 میچوں میں 387 وکٹیں حاصل کیں۔