سری لنکا اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

سری لنکا اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمبولا(اے پی پی) سری لنکا اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (آج) ہفتہ کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم سری لنکا اے کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں سری لنکا اے نے 47 رنز سے کامیابی حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 6 مارچ، چوتھا 9 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔