ایشون کوبشن بیدی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 6 وکٹیں درکار

ایشون کوبشن بیدی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 6 وکٹیں درکار
 ایشون کوبشن بیدی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 6 وکٹیں درکار

  

بنگلور(اے پی پی) مایہ ناز بھارتی سپنر روی چندرن ایشون کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باؤلر بشن بیدی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 6 وکٹوں کی ضرورت ہے، اگر ایشون (آج) ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بیدی کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے بھارت کے پانچویں اور دنیا کے 34ویں باؤلر بن جائیں گے، بیدی نے 266 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ایشون نے 46 میچز میں 261 وکٹیں لے رکھی ہیں، ایشون کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بیدی کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ بھارت کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے جنہوں نے 619 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، کیپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ہربھجن سنگھ 417 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، ظہیرخان 311 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور بیدی 266 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی