عامر کیبلز ٹی 20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ 6 مارچ کو ہوگی

عامر کیبلز ٹی 20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ 6 مارچ کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)عامر کیبلز کے زیر اہتمام 7 ویں عامر کیبلز ویٹرنز ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا میلہ 6 مارچ بروز پیر سے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر سجے گا جس کا افتتاح پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی کریں گے۔ اس موقع پر کرکٹ سے وابستہ شخصیات انٹرنیشنل ، نیشنل کھلاڑی بھی موجود ہوں گے۔سی ای او عامر کیبلز سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ ایل آر سی اے صدر شاہ فیصل کرکٹ کلب اور چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ نے بتایا کہ افتتاحی روز پہلا میچ لاہور وائٹس اور پنجاب کاٹیج کے درمیان 9:30 جبکہ دوسرا میچ میزبان عامر کیبلز اور سی اے اے سینئرز کے درمیان 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور چیمپئن شپ کو خوبصورت بنانے کیلئے کلر کٹ اور سفید بال استعمال کی جائے گی۔ یاد رہے 3 مرتبہ عامر کیبلز، 2 مرتبہ ایس پی ایم سٹیگ اور 1مرتبہ گولڈن ایگلز چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔